سنی تحریک کے زیراہتمام تاجدارِ ختمِ نبوتﷺ کانفرنس

February 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام تاجدارِ ختمِ نبوتﷺکانفرنس جامع مسجد صدیقیہ غوث آباد میں ہوئی ،مرزامحمد ارشدالقادری ،سرفراز رسول اویسی،علامہ طاہر رضا قادری،علامہ محمد علی مہروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی قانون 298cاور298Bکی رو سے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے اپنے جھوٹے باطل نظریات کی تبلیغ، لٹریچرکی اشاعت و تقسیم نہیں کرسکتے، ملک قادیانیت نواز فیصلوں کے رد عمل کا متحمل نہیں ہے اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ۔