برطانیہ میں انتہا پسندی کے پیش نظر پہلی بار تین خواتین ارکان کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا

February 25, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈ فراہم کیے جانے لگے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا کر دیے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گارڈز کے اخراجات پارلیمںٹ کے فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نے سیاست میں بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابقلیبر رکن پارلیمنٹ پریت گل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے۔