افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 15 افراد ہلاک

February 26, 2024

ـــ فائل فوٹو

افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یہ حملہ برکینا فاسو کے صوبے اوڈلان کے گاؤں ایساکانے میں عبادت کے دوران ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

اس حوالے سےمقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دیگر 3 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تاہم، برکینا فاسو کے حکومت کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں چرچ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وہاں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔