نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے، امریکا

February 27, 2024

فائل فوٹو

امریکا نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے، امریکا اس میں فریق نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ایسی چیز نہیں کہ اس پر امریکا تبصرہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ رپورٹ کردہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبصرے سے گریز کیا۔