حسن علی دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

February 27, 2024

فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھرپیر کی صبح دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی۔ جس پر لوگوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔حسن علی نے بتایا کہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں جس کا نام ’’ہیزل حسن علی‘‘ رکھا ہے۔