پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان

February 27, 2024

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی، پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔