• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں ہو گی، پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 16 رکنی کابینہ کی تشکیل پر ن لیگ اور اتحادیوں کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خضر حسین مزاری، منشاء اللّٰہ بٹ اور عاشق کرمانی میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک آصف، اختر بوسال، یاور زمان، فدا حسین، ملک تنویر، اسلم ملک، اسد کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں فرخ جاوید، سلمان نعیم، ق لیگ کے شافع حسین اور آئی پی پی کے غضنفر چھینہ کابینہ میں شامل ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید