پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

February 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا اس کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔