مخالف کی جیت تسلیم کرنا بڑا پن ہے: نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار سجاد حیدر میتلا

February 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر ملک سجاد حیدر میتلا نے مبارک باد دینے آنے والے ارکان اسمبلی،بارز کے نمائندگان اور سینئر وکلاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن انتقال اقتدار ہی جمہوریت کی بنیادی روح ہے ہارنے والے کی کھلے دل سے مخالف کی جیت کو تسلیم کرنا ہی بڑا پن ہے ،کاش سیاسی جماعتیں بھی بارز کے وقت پر الیکشن اور منتقلی اقتدار کو اپنا اصول بنا لیں تو پاکستان کے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔