شہر قائد کی مرکزی شاہراہوں پر جابجا کھلے مین ہولز سے حادثات بڑھ گئے

March 01, 2024

کراچی(پی پی آئی) شہرقائد اورصوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،درجنوں سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئے تفصیلات کے مطابق کراچی کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے د رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں ہیں جسکی وجہ سے حادثات بڑھ گئے ہیں ایک ہفتے میں پونے دو سو سے زائد کیس اسپتالوں میں لائے گئے جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔