ایف بی آر کسٹم اور آئی آر سروس کے متعدد سینئر افسر تبدیل

March 01, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)ایف بی آر نے 29فروری کو ایڈیشنل کلکٹر آف کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 19کے متعددعہدیداروں کو تبدیل کر دیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس پشاور مس فوزیہ اقبال عہدے سے سبکدوش ہو گئیں نوٹیفکیشن نمبر0482آئی آر ون 2024ء کے ذریعے بلال ضمیر بنیادی سکیل 19 سیکرٹری ریونیو بجٹ آئی آر آپریشنز ایف بی آر کو سیکرٹری کسٹمرز ڈیو ڈیلیجنس آئی آر آپریشنز کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 461سی ٹو 2024 ء کے ذریعے محمد اکبر جان گنڈا پور پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19 نے ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ پشاور کا چارج دیکر ایڈیشنل کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 0486عامر اسلم آئی آر ایس/بی ایس18ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس انوسٹی گیشن آئی آر اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر نان فنانشل بزنس اور پروفیشنز کا اضافی چارج تین ماہ کیلئے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 0470آئی آر ون 2024ء کے مطابق مس فوزیہ اقبال بنیادی سکیل 19افسر آف ان لینڈ سروس نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے عہدے سے سبکدوش ہو گئی ہیں۔