گورووشری واستوا کا عطیہ واپس، تعلق معطل کردیا، اٹلانٹک کونسل

March 02, 2024

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اٹلانٹک کونسل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنے بڑے عطیات دہندہ گورو شری واستوسے ہر قسم کا تعلق معطل کردیا ہے۔شری واستو وہ بھارتی امریکی کاروباری شخص ہے جس کی فراڈ کی متعددسرگرمیوں میں ملوث تھا۔ بڑے امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گورو سری واستوا کے ساتھ تعلقات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شری واستووا اوراس کی بیوی شیرون نے شری واستووا فاؤنڈیشن نے تھنک ٹینک کو نومبر 2022 میں بالی میں ہونے والے گلوبل سیکورٹی فورم میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ۔اٹلانٹک کونسل کے ترجما ن نے کہا ہے کہ کونسل کوملنے والے تمام فنڈز گلوبل فوڈ سیکورٹی فورم کےلیے تھے اور اسی مقصد کےلیے استعمال کیے گئےلیکن اس کے باوجود ہم نے مسٹر شری واستوا سے ملنے والی فنڈنگ واپس کی۔ ہم نے یہ فنڈنگ اپنے عطیات دہندگان کے جائزے سے حاصل ہونے والی نئی اطلاعات کے باعث واپس کی مثال کےطور پر ہم نے پایا کہ گوروو اور شیرون شری واستووا فیمبلی فاؤنڈیشن نان پرافٹ آرگنائزشن کے طور پر اپریل 2023 تک رجسٹر نہیں تھی لیکن اس کے باوجود شری واستوا واکی نمائندگی کونسل میں رجسٹر فاؤنڈیشن کی حیثیت سے قبول کرلی گئی۔ ادھر اس بزنس مین کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ تعطل آئندہ پروجیکٹ پر میں فریقین کے اس اختلاف کی وجہ سے ہوا ہے کہ اسے کیسے نافذکیاجائے اور اسی وجہ سے پیشگی اداکیا گیا 5 لاکھ ڈالر کا عطیہ واپس کیا گیا ہے۔