پاکستان کے تجارتی سامان پر قبضہ، چین کی جانب سے بھارتی اقدام کی مذمت

March 03, 2024

چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کردی۔

چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی اور کہا کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کےلیے نہیں ہوسکتا، سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے، متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔