نواز کو ایک دم سے ڈراپ نہیں کرسکتے، روی بوپارا

March 04, 2024

کراچی کنگز کے روی بوپارا کا کہنا ہے کہ محمد نواز کا کافی تجربہ ہے، ہم اسے ایک دم سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوپارا نے کہا کہ 190 کا اسکور کافی زیادہ تھا، ملتان نے اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی نے اپنے گیم میں کافی بہتری کی ہے، وہ اس وقت پاکستان کا بہترین فیلڈر ہے۔

کراچی کنگز کے پاس کچھ اچھے فاسٹ بولرز ہیں جو ان کا مستقبل ہیں۔

محمد نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے پی ایس ایل کھیل رہا ہے اور اس کا کافی تجربہ ہے۔