وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے، امریکا

March 05, 2024

فائل فوٹو

امریکا نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دےدیا۔

دوسری جانب ترک اور ایرانی صدور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ترک صدر اور شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیا۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، نئی حکومت کو تمام پاکستانیوں کے لیے کام کرنا اور اہم اصلاحات لانی چاہیے۔