گوادر: رات بھر موسلا دھار بارش، پانی جمع

March 10, 2024

---فائل فوٹو

گوادر میں رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

موسلا دھار بارش سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برف باری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔