الیکشن کمیشن نے پی بی 50 قلعہ عبداللّٰہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا

March 15, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللّٰہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

ای سی پی نے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق پی بی50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔