پیپلز پارٹی کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

May 20, 2024

چیئرمین سینیٹیوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ اور دیگر حکام کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،ایرانی وزیرِ خارجہ، صوبے کے گورنر و دیگر کے حادثے میں میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، پاکستانی پارلیمان، عوام ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق تمام افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ افسوسناک حادثے میں ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے کا سن کر افسوس ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔