بچوں کی تاریخ پیدائش کے نمبرز نے خاتون کو لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جتوادی

March 15, 2024

علامتی فوٹو

امریکی ریاست ایلینائی کی ایک خاتون نے اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش کے نمبرز استعمال کرتے ہوئے لاٹری ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے انکا 14 لاکھ امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو انکی عرفیت پر مبنی نام (خوش قسمت ماں) سے شناخت کیا ہے، خاتون نے الینائی لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے بچوں کے برتھ ڈیز کو لکی ڈے لوٹو ٹکٹ آن لائن خریدنے کے لیے استعمال کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ رات گئے پیرنٹنگ سیشن کے دوران اسکے نتائج کو چیک کیا۔ اس دوران میرا بچہ جاگ کر رونے لگا اسے دوبارہ سلا کر میں نے لاٹری ایپ کھولا تو مجھے یقین نہیں آیا کہ میں نے14 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وہ لاٹری نکلنے سے پہلے ہی جانتی تھیں کہ یہ لکی نمبر ہے۔ خاتون نے انعامی رقم کے استعمال کے حوالے سے اپنے فوری منصوبوں کا انکشاف نہیں کیا۔