اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے، سابق جنرل یٹزہک برک

March 17, 2024

سابق اسرائیلی جنرل یٹزک بر ک(فائل فوٹو)۔

سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر یٹزہک برک نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر جنرلیٹزہک برک نے مزید کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کےلیے تیار نہیں۔

جنرل یٹزہک برک نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آ کر ہمارے منہ پر پڑے گا۔