دنیا کا سب سے قوی الجثہ مینڈک معدومی کے قریب

March 18, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کا سب سے بڑا اور قوی الجثہ مینڈک معدومی کے قریب ہے۔ قرہ ارض پر موجود مینڈک کی اس سب بڑی قسم کی آبادی گزشتہ تین نسلوں کے دوران 50 فیصد تک کم ہوگئی اور اسکی بنیاد وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں۔

اس بڑے مینڈک کی جسمانی پیمائش اگر کی جائے تو اس کے ناک یا منہ سے لیکر اسکے پچھلے حصے تک اس کی لمبائی13 انچ جبکہ اسکا وزن لگ بھگ3.25 کلو گرام تک ہوتا ہے۔

لیکن اسکا مسکن (ماحول) کافی مختصر ہے، یہ افریقی ممالک کیمرون اور ایکواٹوریل گنی میں پایا جاتا ہے، جہاں پر انسانی آبادیوں کی وجہ سے انکے ماحول کو تباہی کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دوسروں کی موجودگی سے ڈرنے والی مخلق ہے اور انسانوں سے دور رہنے اور بچنے کی یہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بڑھتی انسانی آبادیاں اور سرگرمیاں انکے پرسکون اور تنہا ماحول کو تباہ کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث انکی آبادی میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر صورتحال فوری تبدیل نہ ہوئی تو یہ متاثر کن مخلوق معدوم ہو جائے گی۔