دنیا کی قدیم ترین لِپ اسٹک ایران میں دریافت

March 20, 2024

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

ایران سے دنیا کی قدیم ترین لِپ اسٹک دریافت ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں دریافت ہونے والی پتھر کی ایک چھوٹی سے شیشی نما چیز میں ایک سرخ رنگ کا مواد تھا جو کہ تقریباً 4 ہزار سال پہلے ہونٹوں پر لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لِپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 80 فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز جیسے hematite پر مبنی ہے۔

محققین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس مواد کو میک اپ کے علاوہ دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا لیکن گہرا سرخ رنگ، اس میں تیار ہونے والے اجزا اور ڈِبّی کی ساخت دیکھنے سے لگتا ہے کہ اسے ہونٹوں پر استعمال کیا جاتا ہوگا۔