ٹی بی عالمی صحت کیلئے بڑا چیلنج ہے: شہباز شریف

March 24, 2024

وزیرِ اعظم شہبا زشریف —فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی بی بہت تکلیف دہ مرض اور عالمی صحت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

شہباز شریف نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تپ دق سے ہر سال بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، اس کے خاتمے اور اپنے شہریوں کی صحت کے لیے پُر عزم ہیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ معیاری ضروری صحت کی خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے، اس لیے ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔