اروند کیجریوال کی گرفتاری، آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

March 26, 2024

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال---فائل فوٹو

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی نے آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس کے قریب واقع 3 میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرنے والے سیاستدانوں کو سائیڈ لائن کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقاروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

نئی دہلی کے گرفتار وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔