سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی تاریخ کا تعین دونوں ممالک کے اتفاق رائے سے ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

May 20, 2024

فائل فوٹو

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔