کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا

March 26, 2024

-- فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی جس کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اور آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

یہ تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔