پاکستانی کرکٹرز کی مسجد نبویؐ میں افطاری

March 26, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے تھے جس کے بعد سے کھلاڑیوں کی وہاں سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

علاوہ ازیں افتخار احمد نے افطار کے بعد مدینہ کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس سے قبل قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔