ماہرہ خان نے مداحوں کے دل جیت لیے

March 27, 2024

اداکارہ ماہرہ خان ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حسنِ اخلاق سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایک مداح ماہرہ خان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے پاس آتا ہے تو اداکارہ کے سیکیورٹی گارڈز اسے پیچھے ہٹانے کے لیے فوراََ آگے بڑھتے ہیں۔

سیکیورٹی گارڈز کو مداح سے اونچی آواز میں بات کرتے دیکھ کر وہ اُن سے درخواست کرتی ہیں کہ مدحوں کے ساتھ نرمی سے بات کریں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ماہرہ خان کی اس اقدام پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔