احسن خان نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کے بارے میں کیا کہا؟

March 27, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بارے میں اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ جب شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوئی اس وقت آپ ثناء جاوید کے ساتھایک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، کیا آپ کو شعیب ملک اور ثناء جاوید کے تعلقات کے بارے میں علم تھا؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثناء میری اچھی دوست ہیں اور ہم نے تقریباً 10 ماہ تک ایک ساتھ کام کیا اور مجھے تو خوشی ہے کہ ثناء کی شادی ہوگئی۔

اداکار نے کہا کہ ویسے تو شوٹنگ کے دوران ہم اپنی ذاتی زندگیوں کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے اور اگر ثناء نے مجھ پر بھروسا کرکے مجھے کچھ بتایا بھی ہوگا تو میں آن ایئر وہ سب کچھ بتا کر ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے اس لیے لوگوں کو شعیب ملک یا ثناء جاوید کے بارے میں منفی باتیں نہیں کرنی چاہیئں۔