ممبئی ایشیا کا نیا ’ارب پتی مرکز‘ بن گیا، بیجنگ دوسرے نمبر پر

March 28, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی چین کے شہر بیجنگ کو تاریخ میں پہلی بار پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا مرکز بن گیا ہے جس میں رلائنس انڈسٹری کے سی ای او مکیش امبانی سرفہرست ہیں

ارب پتی افراد کی تعداد میں نئی دہلیبھی پہلی بار دنیا بھر کے ابتدائی 10شہروں میں شامل ، ارب پتی ممالک میں چین پہلے، امریکا دوسرے، بھارت تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

شنگھائی کے ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انڈیا میں ارب پتی افراد کی تعداد271ہے جن میں سے92ممبئی کے شہر میں ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد کے حوالے سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔