پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی

April 27, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)رواں مالی سال پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں 50فیصد کمی دیکھی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024میں امریکا سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالررہا۔