اسٹاک مارکیٹ، منتخب سیکٹرز میں خریداری سے تیزی، 771 پوائنٹس کا اضافہ

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 771پوائنٹس کا اضافہ ، 72ہزار پوائنٹس کی حد بحال،46.94 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 65 ارب 4 کروڑ 56لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 32.23 فیصد کم رہا۔