حکومت کا برائیلر چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

April 27, 2024

لاہور ( آن لائن ) حکومت نے برائیلر چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے، کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔