فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

March 28, 2024

فلوریڈا(ٹی وی رپورٹ)امریکی ریاست فلوریڈا میں 14سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 14سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14سال سےکم عمربچوں کے موجودہاکاؤنٹس کو حذف کرنا ہوگا۔ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کردیے۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025سے ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہے۔