قومی کرکٹرز کی مدینہ کے سفر کے دوران نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

March 28, 2024

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کےکئی کھلاڑی پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

جب سے قومی کرکٹرز رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں تب سے ہی ان کی وہاں سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

کچھ دن پہلے قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دورانِ سفر نسیم شاہ اور امام الحق کو انتہائی خوبصورت انداز میں یہ نعت ’ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بابر اعظم اور افتخار احمد سمیت بس میں موجود دیگر افراد عقیدت کے ساتھ نعت سنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں سے عمرے کے دوران مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔