سندھ میں پبلک ٹوائلٹ یقینی بنانے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل

March 28, 2024

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بھر میں پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی یقینی بنانے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست پر آج ہی تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 2013ء میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیرات کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی اور کراچی میں عوامی مقامات پر 800 ٹوائلٹ بنانے کا پلان دیا گیا تھا تاہم منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔