سندھ: سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

March 28, 2024

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

سینیٹ میں سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار میدان میں ہوں گے۔

صوبے میں پیپلز پارٹی کے 6، 4 آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کا 1 امیدوار میدان میں ہو گا۔

فیصل واؤڈا بطور آزاد امیدوار جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

خواتین کی نشستوں پر 3 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 1 آزاد امیدوار ہیں۔

ٹیکنو کریٹ کے 4 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ 2 امیداوار آزاد ہیں۔

اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجومل اور آزاد امیدوار بھگوان داس میں مقابلہ ہو گا۔