پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست، الیکشن کمیشن حکام فوری طلب

March 28, 2024

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن حکام کو فوری طلب کر لیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگرالیکشن کمیشن والے نہیں آتے توفیصلہ کر دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

درخواست گزار پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہماری 2 خصوصی نشستیں بنتی تھیں، الیکشن کمیشن نے صرف 1 نشست دی ہے۔