آئی سی سی ایلیٹ پینل میں پہلی بار بنگلادیش کے امپائر شامل

March 28, 2024

فوٹو بشکریہ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں پہلی بار بنگلادیش کے امپائر بھی شامل ہو گئے۔

بنگلادیش کے امپائر شرف الدولہ شاہد کی آئی سی سی میں ترقی ہو گئی۔

اس حوالے سےآئی سی سی کا کہنا ہے کہ شرف الدولہ کو امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ شرف الدولہ کو سالانہ ریویو کے بعد ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔