نک جونس کے نئے ہیئرکٹ پر مداحوں کا تبصرہ

March 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی گلوکار، گیت نگار اور اداکار نک جونس ان دنوں اپنی اہلیہ، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بیٹی مالتی میری کے ہمراہ دورہ بھارت پر ہیں۔

واضح رہے کہ نک جونس کو بھارت میں جیجو کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ دورہ بھارت کے موقع پر انہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ رنگوں کے تہوار ہولی سے لطف اندوز ہوئے۔

انکی ہولی مناتے ہوئے متعدد تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں۔ دورہ بھارت کے دوران نک جونس نے ایک نیا ہیئر کٹ بھی بنوایا۔

اس مقصد کے لیے وہ جمعرات کو بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف کے ہیئر اسٹالسٹ امیت یشونت کے پاس گئے، جبکہ ان کی جانب سے نئے ہیئر کٹ پر پرستاروں نے یہ سوچنا شروع کر دیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں ہیرو بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانبہیئر اسٹالسٹ امیت یشونت نے نک جونس کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو ایک سیلفی کلک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔