• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی بیٹی کا مذہب کیا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ میرے اور اہلیہ پریانکا چوپڑا جونس کے مختلف مذاہب کا ان کی بیٹی مالتی میری کی پرورش میں اہم کردار ہے۔

نک جونس نے ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ کے دوران بیٹی کی پرورش اور اس کے مذہب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خدا کے ساتھ گہرا اور بامعنی تعلق ہے لیکن خدا بہت سی مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے جنہیں میں نے ابھی خدا کی ایک کتاب میں پڑھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو بائبل میں بتائے گئے زندگی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ ہندومت مذہب کے بارے میں بھی بتاتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ہندوستانی خاتون سے شادی کر کے جوکہ ہندو ہے، میں نے اس مذہب اور عقیدے کے بارے میں کافی کچھ سیکھا ہے کہ جوکہ متاثر کن ہے۔

نک جونس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے بچی کی پرورش کر رہے ہیں جس میں بائبل کے اصولوں اور ہندو عقیدے دونوں کے عناصر ہوں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا شادی کے بعد سے  مسیحی اور ہندو دونوں مذاہب کے تہواروں کے موقع پر اپنی لاس اینجلس کی رہائش گاہ پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور ان تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید