بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا، ذرائع

March 29, 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 29 سال کے بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور شاہین آفریدی بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع نے انہیں قیادت چھوڑنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی اور اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔