کاشف محمود کی والدہ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، عظمیٰ حسن

March 29, 2024

---فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عظمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں حال ہی میں سینئر اداکارہ کاشف محمود کی والدہ کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل ’کھائی‘ کی اداکارہعظمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔

’کھائی‘ میں بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والی اداکارہعظمیٰ حسن کا ڈیجیٹل ٹاک شو کے دوران کہنا تھا کہ اُن کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا ہے، کیریئر ابھی جاری ہے اور وہ کوئی خاص بڑی عمر کی بھی نہیں ہیں، انہوں نے جتنا بھی ابھی تک کام کیا ہے معیاری کیا ہے۔

اُنہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر بھی اُنہیں عمر کے لحاظ سے نامناسب کرداروں کی پیشکش کی جاتی ہے۔


اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’کھائی‘ میں بہترین پرفارمنس کے بعد اُنہیں ایک نئے ڈرامے کی پیشکش آئی جس میں اُنہیں اداکار کاشف محمود کی والدہ کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا۔

عظمیٰ حسن نے کہا کہ کاشف محمود کی والدہ کے کردار کی پیشکش سن کر وہ کافی حیران رہ گئی تھیں، وہ افطاری کر رہی تھیں اور یہ پیشکش سُن کر اُن کی افطاری گلے ہی میں پھنس گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس کردار اور عدنان صدیقی کی ساس کے کردار کیلئے انکار کردیا تھا۔