برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلئے افطار کے 3 مختلف اوقات کیوں؟

March 29, 2024

برج خلیفہ ـــ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کا ساحلی شہر دبئی میں موجود دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے مکین 3 مختلف اوقات میں روزہ افطار کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر افراد اس عمارت کی اونچائی کی وجہ سے مختلف اوقات میں افطاری کرتے ہیں۔

اس عمارت کی اوپر کی منزلوں سے سورج دیر تک نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دبئی کے اسلامی امور کے محکمے نے برج خلیفہ کے رہائشیوں کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ عمارت کی نچلی منزلوں میں رہنے والے لوگ دبئی کے مقامی وقت کے حساب سے روزہ افطار کریں گے، عمارت کی 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی 2 منٹ تاخیر سے روزہ افطار کریں گے۔

جبکہ 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کی تمام منزلوں کے رہائشی 3 منٹ تاخیر سے اپنا روزہ افطار کریں گے۔