اٹلی میں مسلسل 15 ویں سال پیدائش کی شرح ریکارڈ کم رہی

March 30, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)قومی شماریات بیورو آئی ایس ٹی اے ٹی نے گزشتہ روز کہا کہ آبادی میں مسلسل کمی کے ساتھ اٹلی میں شرح پیدائش2023 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، جو کہ مسلسل 15ویں سالانہ کمی ہے۔اٹلی کی مسلسل گرتی شرح پیدائش کو ایک قومی ہنگامی صورت حال سمجھا جاتا ہے، تاہم، یکے بعد دیگرے حکومتوں کی جانب سے اسے ترجیح بنانے کے وعدے کے باوجوداب تک کوئی بھی اس گرتی ہوئی شرح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔