بھارت میں بھی عدلیہ پر دباؤ کا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط

March 30, 2024

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سیکڑوں وکیلوں نے چیف جسٹس آف انڈیاڈی وائی چندرچوڑ کو خط لکھ کر الزام عائد کیا ہے کہ ایک مفاد پرست گروپ عدلیہ پر دبائو ڈالنے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ معاملے پر بھارتی وزیراعظم کانگریس پر برس پڑے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس خط پراپوزیشن جماعت کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، دوسروں کو دھمکانا کانگریس کا قدیم کلچر ہے۔