غزہ میں ورلڈ کچن کے ارکان کی ہلاکت، یورپین یونین کا تحقیقات کا مطالبہ

April 02, 2024

یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے والے ورلڈ کچن کے ارکان کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر "میں غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ورلڈ کچن کے عملے کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں حملے کی مذمت کرتا ہوں اور تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والوں کے تحفظ کے تمام مطالبات کے باوجود، ہم نئی بے گناہ ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں '۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد جس میں فوری جنگ بندی، مکمل انسانی رسائی اور شہریوں کے مزید تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے، اسے فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔"