بھارت میں اپریل فول کا مذاق نوجوان کی جان لے گیا

April 02, 2024

علامتی فوٹو

بھارت میں اپریل فول پر دوست کے ساتھ مذاق نوجوان کی جان لے گیا۔واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 11ویں جماعت کے طالب علم ابھیشیک نے اپنے دوست کو ویڈیو کال کی اور اسٹول پر کھڑے ہونے کے بعد گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرنے کی اداکاری کرنے لگا۔

تاہم اسی دوران اسٹول اپنی جگہ سے ہل کر پیروں کے نیچے سے نکل گیا اور گلے میں رسی کا پھندا لگتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

ویڈیو کے دوران جیسے ہی نوجوان کا اسٹول سلپ ہوا تو دوست نے اہلِ خانہ کو مدد کےلیے فوراً اطلاع دی۔ اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔