یورپی یونین کی دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

April 03, 2024

یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت اہلکاروں اور سفارتی عمارات سے متعلق بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ترجمان پیٹر سٹانو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'یورپی یونین یکم اپریل کو دمشق میں ایک ایرانی سفارتی تنصیب پر حملے کے ساتھ ساتھ مبینہ ہلاکتوں کی مذمت کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس انتہائی کشیدہ علاقائی صورتحال میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے۔ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 'سفارتی اور قونصلر احاطے اور عملے کے قابل تحفظ ہونے کے اصول کا ہر صورت اور تمام حالات میں بین الاقوامی قانون کے مطابق احترام کیا جانا چاہیے'۔