ایسا عہدہ قبول نہیں کر سکتی جس میں سیاسی جہتوں کا فقدان ہو، سینیٹر انوشہ رحمان

April 10, 2024

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی رہنما سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ ایسا عہدہ قبول نہیں کر سکتیں جس میں سیاسی جہتوں کا فقدان ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے ان کی خدمت کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی رکنیت سنبھالنے کے بعد دی نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت نے باوقار اداروں کا امیج خراب کرکے رکھ دیا ہے۔ انہیں مناسب توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔